امریکہ کے صدر براک اوباما نے آج ترکی کے صدر طیب اردوگان کو ٹیلیفون کرکے
استنبول نائٹ کلب حملے میں مارے گئے لوگوں کو تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر اوباما نے شام میں جنگ بندی
کی کوششوں اور شامی
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کی واپسی کے
لئے بھی ترکی کی کوشش کی ستائش کی۔قابل ذکر ہے کہ ترکی کے استنبول میں ایک نائٹ كلب میں 31 دسمبر کو نئے سال
کا جشن منا رہے لوگوں پر ایک بندوق بردار نے اندھادھند فائرنگ کرکے 39
لوگوں کو مار دیا تھا۔